ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ‘تین افراد شدید زخمی

منگل 27 نومبر 2018 14:02

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ‘تین افراد شدید زخمی‘ حادثہ نورکوٹ شکرگڑھ روڈ پر پیش آیا تفصیلات کے مطابق محمد اکرم ولد اشرف ہائی ایس پہ نارووال سے شکرگڑھ کی جانب جا رہا تھا کہ شکرگڑھ سے محمد انیس ولد رفاقت علی سکنہ چاہڑھ اپنی پک اپ پر آرہا تھا کہ راستے میں کوٹلی سیداں کے قریب تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں محمد انیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ ساتھ بیٹھے دو افراد راشد اور فرحان شدید زخمی ہوئے ہائی کا ڈرائیور محمد اکرم بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہوگیا زخمیوں کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں