حکومت کا مڈ ٹرم انتخابات کا بیان دھمکی ، جبکہ آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی جمہوریت اور پارلیمنٹ سے مذاق ہے، احسن اقبال

حکومت ہزار دن بھی گزار لے تو پیچھے ہی جائے گی آگے بڑھنے کا وژن ہی نہیںہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کا مڈ ٹرم انتخابات کا بیان دھمکی ہے جبکہ آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی جمہوریت اور پارلیمنٹ سے مذاق ہے اہلیت اور قابلیت سے محروم حکومت ہزار دن بھی گزار لے تو پیچھے ہی جائے گی آگے بڑھنے کا وژن ہی نہیںہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے رو زمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کامڈٹرم الیکشن کرانے کا بیان دھمکی ہے اگر وقت سے پہلے انتخابات ہو ئے تو عوام ان کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے احسن اقبال نے کہا کہ کہتے ہیں آڈیننس کے ذریعے قانون سازی کریںگے آڈیننس کے ذریعے قانون سازی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نہ تو کوئی روڈ میپ ہے اور نہ ہی کوئی صلاحیت نا اہل حکومت 100 دن تو کیا ہزار دن بھی گزار ہے تو پیچھے ہی جائے گی ۔ اگر مڈٹرم انتخابات کا ایڈونچر کیا گیا تو تحریک انصاف کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں