حکومت صرف کردار کشی اور کیچڑا اچھالنا جانتی ہے ،تین بار وزیر اعظم رہنے والے کو غدار کہا جا رہا ہے‘احسن اقبال

پی ٹی آئی والے صرف پگڑیاں اچھال سکتے ہیںسو سال بھی حکومت ملے تو ناکامیوں کا ملبہ ن لیگ پر ہی پھینکیں گے‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 فروری 2019 19:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے پاکستانی پر امن قوم ہے اور خطہ میں تنازعات کا حل چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت محاذ آرائی کو طول دے رہی ہے جنگو ںسے صرف ملکوں میں تباہی ہوتی ہے بھارت کئی برسوں سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کچل رہا ہے خطہ میں امن تب ہو گا جب مسلہ کشمیر حل ہو گا۔

احسن اقبال نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صرف کردار کشی اور کیچڑا اچھالنا جانتی ہے نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیںنواز شریف نے دبائو کو ٹھکرا کر ملک کو اٹیمی قوت بنایا،تین بار وزیر اعظم رہنے والے کو غدار کہا جا رہا ہے، جو سی پیک لے کر آیا اورجس نے معیشت مضبوط اور اندھیرے ختم کیے ،ملک کو معاشی طاقت بنایا کیاوہ غدار ہو سکتا ہی پی ٹی آئی والے صرف پگڑیاں اچھال سکتے ہیںسو سال بھی حکومت ملے تو ناکامیوں کا ملبہ ن لیگ پر ہی پھینکیں گے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے 300کنال کے گھر میں رہ کر ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ،جوخود اے ٹی ایم سے چلتا ہو وہ قوم کو دیانتداری کا درس کیا دے گا انکا کام کیچڑ اچھالنا ہے وہ اچھلوا لیں،ن لیگ کارکردگی کی سیاس کرتی ہے اور انہیں کارکردگی سے شکست دیں گے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں