cحکومت انڈر 11 کی طرح چلائی جا رہی ہے ، احسن اقبال

کل تک بھارت سے محاذ آرائی تھی ، مودی کے ایک پیغام پر وزیر اعظم نے خوشی میں ٹوئٹ کر دیا ۹حکومت کو اپوزیشن سے لڑائی کی بجائے ملک کی معیشت کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہئے ، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) مسلم لیگ(ن) کے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو اس وقت انڈر 11 کی طرح کھلایا جا رہا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام پر وزیر اعظم کو اتنی خوشی ہوئی کہ ٹوئٹ کر دیا ۔ ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے نارووال ص میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کو پوری دنیا نے دیکھا ۔ کل تک بھارت سے ہمارے تعلق محاذ آرائی کی طرف تھے لیکن مودی کے ایک پیغام پر وزیر اعظم کو اس قدر خوشی ہوئی کہ ٹوئٹ کر دیا ۔ اس وقت حکومت انڈر 11 کی طرح چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ حالانکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ معیشت کی ترقی پر توجہ دے اور سنجیدگی اختیار کرے لیکن وفاق کو اپوزیشن سے ہر وقت لڑائی کرنے کے لئے تیار رہتا ہے ۔۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں