نارووال ‘تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر داد پوتا جاں بحق

جمعہ 3 مئی 2019 23:22

نا رووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) نارووال ظفروال روڈ پر تیز رفتار کار نے آگے جاتی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں داد پوتا جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع تتلے پل کے رہائشی 18سالہ فیضان اپنے داد 70سالہ عمردین کے ہمراہ ظفروال روڈ پر جارہے تھے کہ دلیکے سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس سے عمردین موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ فیضان کو ریسکیو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،تھانہ ظفروال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں