آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کا مسترد ہونا حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا‘ظل ہما

منگل 11 جون 2019 16:46

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ظل ہما نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی گرفتاریوں سے نہیں گھبراتی۔آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کا مسترد ہونا حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا۔ نیب عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ایسی انتقامی کارروائیوں سے حکومت کیلئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک و قوم کی خاطر قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے ذووالفقار علی بھٹو تختہ دار پر جھول گیا لیکن ملک و قوم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ حکمران پیپلز پارٹی کی روائیت سے خائف ہیں کہ اسکے قائدین جانیں تک دے دیتے ہیں لیکن جھکتے نہیں اسی وجہ سے آصف زرداری کوگرفتار کیا گیا وہی آصف زرداری جس نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا-

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں