ریسکیو 1122نارووال کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ 5 مارچ 2021 15:11

ریسکیو 1122نارووال کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) ریسکیو 1122نارووال کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان نواز نے بتایا کہ فروری 2021 میں ریسکیو 1122 نارووال کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 22184 تھیں، جن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو نارووال نے رسپانس کیا، ان کی تعداد 696 تھیں ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ایسی غیر متعلقہ کالز کی تعداد 14016 اور  491 ڈسٹربنگ کالز ، معلوماتی کالز 1248 اور رونگ کالز کی تعداد  5733 تھیں۔

فروری 2021 کی رپورٹ کے مطابق ضلع نارووال میں جن  کالز پر ریسکیو 1122 نے رسپانس دیا، ان ایمرجنسیز میں روڈ ٹریفک حادثات 156 ، میڈیکل 420 ، کرائم کیس 17 ، فائر ایمرجنسیز 13 ،  اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 90 تھیں۔

(جاری ہے)

پورے ماہ  میں ٹریفک حادثات ، میڈیکل اور متفرق ایمرجنسیز میں 666 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 40 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 603 افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا اورمختلف ایمرجنسیز میں 23 افراد جاں بحق ہوئے. ماہ فروری میں ریسکیو 1122 نارووال کا ایوریج ریسپانس ٹائم 6.03 منٹ رہاعلاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے  کل 78 مریضوں کو  بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔

اس موقعہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کا کہنا تھا ہم ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی قیادت میں  کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں