چندر وز قبل اغواہ ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد

جمعہ 11 جون 2021 23:57

نا رووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) چندر وز قبل اغواہ ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد ہو گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ نا رووال کے نواحی گائوں کی رہائشی سترہ سالہ(ف) کی لاش 16روز گزرنے کے بعدنہر مرالہ راوی کی ملک پور جھال اور میرووال کے پل کے درمیان نہر کی پٹری سے مل گئی جوہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی تھی۔

(جاری ہے)

ورثاء نے لاش کی شناخت کپڑوں اور چوڑیوں سے کی ۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کو اغواہ کرنے کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا گیا ۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکلر نارووال چودھری اطہر اور ماڈل تھانہ بدوملہی کے ایس ایچ او محمد عارف پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں