نارووال،انسداد ڈینگی اور کورونا ویکسین کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پیر 11 اکتوبر 2021 17:18

نارووال۔11اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان کی زیر صدارت  انسداد ڈینگی کی روک تھام اور کورونا ویکسین کے حوالے سے جائزہ اجلاس ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع نارووال میں حالیہ انسداد پولیو مہم کی کارکر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر کورونا ویکسین کے  ٹارگٹ کے حوالے سے بھی جائزہ لیا اور کہا کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کے ٹارگٹ کا حصول اولین ترجیح ہے افسران دکانوں، مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات کا وزٹ کریں اور کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور کورونا ویکسین ہر صورت لگوائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہون نے افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے مربوط انداز سے کام کریں تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہو سکے اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس پر بھر پور توجہ دی جائے، ٹائر شاپس، قبرستان، سروس اسٹیشنز، تالابوں، جوہڑوں، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹس ایریاز کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے، جہاں کہیں بھی ڈینگی لاروا متوقع ہو۔ اس کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوایا جائے اور انڈرائیڈ سرگرمیو ں کو بہتر کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاویدڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لطیف افضل،ایم ایس ٹی ایچ کیو شکرگڑھ ڈاکٹر ریاض گل ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر نوید حیدر،ڈی ڈی ایچ ڈاکٹر خالد صدیقی ،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی سمیت زراعت،ایجوکیشن،پاپولیشن،ہائر ایجوکیشن،سول ڈیفنس،ریسکیو1122اور سی اوز تحصیل کونسلزو میونسپل کمیٹیز نے اجلاس میں شرکت کی۔سی او ڈاکٹر خالد جاویداورفوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو رواں ہفتے کے دوران ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بریفنگ گی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں