شکرگڑھ ،ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ،ایک ڈاکو بھی مارا گیا

منگل 30 نومبر 2021 17:05

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) تھانہ سٹی شکرگڑھ کے علاقہ ہجویری چوک میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کر دیا جبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا،دوسرا فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی شکرگڑھ کے علاقہ ہجویری چوک میں عبدالرئوف نامی شہری مقامی بنک سے رقم لے کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹنا چاہا، مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری عبدالرئوف جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک ڈاکو بھی زخمی ہو گیا۔زخمی ڈاکو کو پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں