عوام کوسستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈی او انڈسٹریز

ہفتہ 1 جنوری 2022 15:48

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ذیشان نیاز نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنرمیڈم نبیلہ عرفان کے حکم پر شہریوں کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے روزانہ کی بنیادپرپرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے،  اس حوالے سےڈپٹی کمشنر   نبیلہ عرفان شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں کیونکہ عوام کوسستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی ضلع بھر میں اوورچارجنگ کےتحت یکم دسمبر سے 31دسمبر  کے دوران پرائس ایکٹ مہم کےتحت11ہزار347 دکانوں کی انسپیکشنز کی گئیں جن میں452 دکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر16لاکھ62ہزارروپے جرمانہ کیاگیااور9دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ76  افرادکی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments