نارووال پولیس کاناجائز اسلحہ ہولڈرز، منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون

کیٹگری بی سمیت 11ملزمان گرفتار، 05پسٹل 30بور،01رائفل 223بور،1240گرام چرس اور 60 لیٹر شراب برآمد

اتوار 9 جنوری 2022 16:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2022ء) نارووال پولیس نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز، منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کیٹگری بی سمیت 11ملزمان گرفتارکر کے 05پسٹل 30بور،01رائفل 223بور،1240گرام چرس اور 60 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی شکرگڑھ نے 03منشیات فروش محمد اعجاز،عبدالقیوم اور ذوالفقار کو گرفتار کر کے ملز مان کے قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر شکر گڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف بھی کاروائی کر تے ہوئے وارث علی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال نے 02ناجائز اسلحہ ہولڈرز حسنین ڈوگر اور احتشام کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 01رائفل 223بور معہ 10گولیاں اور 01پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص نے 02ناجائزا سلحہ ہولڈرزمحمد یاسر اور احسن جاوید کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور برآمد کر لئے۔

دوسری کاروائی میں مجرم اشتہاری کیٹگریBشہزاد مسیح کو گرفتار کر لیا جوکہ مقدمہ نمبر 237/21بجرم 379ت پ میں مطلوب تھا۔ایس ایچ او تھانہ بدوملہی نے منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈا ن کر تے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ضیا الحق عرف علی رضا کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1240گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں نے ناجائزاسلحہ ہولڈرزکے خلا ف کریک ڈان کر تے ہوئے ناجائز اسلحہ ہولڈر آصف کو گرفتار کر کے ملز م کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں