حکومت کو رخصت کرنے کے لیے اب ہر پاکستانی کو اپنا کردار اد کرنا ہو گا‘احسن اقبال

فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کی حقیقت کھول دی ہے اب انہیںکرپشن کا حساب دینا پڑے گا

اتوار 9 جنوری 2022 19:00

حکومت کو رخصت کرنے کے لیے اب ہر پاکستانی کو اپنا کردار اد کرنا ہو گا‘احسن اقبال
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حلیف جماعتیں حکومت سے علیحدہ ہو کر اسے فارغ کریں حکومت کو رخصت کرنے کے لیے اب ہر پاکستانی کو اپنا کردار اد کرنا ہو گا۔نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مری میں لوگ جان سے گئے لیکن وہاں کوئی حکومت ،انتظامیہ نظر نہیں آئی، سیاح بے سروسامانی کی حالت میں رات گزارنے پر مجبورتھے ۔

سیاح مصیبت میں تھے اورصوبائی قیادت لاہور میں تنظیم سازی کر رہی تھی اب حکومت بے خبر ،لاپرواہ اور طنزیہ انداز میں سیاحوں کو موروالزام ٹھہراتی ہے الرٹ جاری ہونے پر بھی حکومت سیاحوں کی آمد پر تالیاں بجاتی رہی۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کی حقیقت کھول دی ہے اب انہیںکرپشن کا حساب دینا پڑے گاعمراں خاں کو اپنی کارکردگی پر جواب دیناہو گایہ شوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا کر سمجھتے ہیں کہ حکمرانی کے تقاضے پورے ہو گئے ملک کو عمران خان کی حکومت نے معاشی اور انتظامی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے فحکومت کی حلیف جماعتوں سے اپیل ہے کہ حکومت سے علیحدہ ہو کر اسے تحریک عدم اعتماد سے فارغ کریں اب حکومت کو رخصت کرنے کے لیے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے اگر حلیف جماعتیں اب بھی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی توعوام کی نظر میں برابر مجرم تصور ہوں گی حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر نظرثانی کی اپیل کر سکتا ہے احسن اقبال نے کہا کہ ملک ان سے چل نہیں رہا یہ ہاتھ پائوں مار رہے ہیںنااہل حکومت نے سواتین سال میں ملک دیوالیہ کر دیااس حکومت نے گیس کا بحران پیدا کر دیااب پاکستان میں بدترین گندم کا بحران آنے والا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں