نارووال ،صنعت زارمیں دیوار احساس پروگرام کا افتتاح

منگل 11 جنوری 2022 16:03

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر میڈم نبیلہ عرفان کی زیرنگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر اور رورل ایڈ پاکستان ودیگر سماجی تنظیموں کے تعاون سےصنعت زارمیں دیوار احساس پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر علی رضا، ڈائریکٹر آپریشنز رورل ایڈ پاکستان سجاد قاسم، سپرنٹنڈنٹ دارالامان نارووال میڈم ماہم رشیدودیگرموجودتھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر علی رضا نے کہاکہ دیوار احساس پروگرام کا مقصد غریب لوگوں کو گرم کپڑے، کمبل مہیا کرکے انہیں سردی سے بچانا ہے تاکہ ان کو بنیادی حقوق میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلی پنجاب کے پروگرام دیواراحساس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلائےجائیں گے اس حوالہ سے مختلف سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں