ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری اورنہایت احسن طریقے سے انجام دیں‘ڈپٹی کمشنر نارووال

ڈی سی دفتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ محبت اور اخلاق کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

منگل 18 جنوری 2022 15:14

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنرنارووال میڈم صبااصغرنے اپنے دفتر کے ملازمین کوہدایت کی کہ ہے وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اورنہایت احسن طریقے سے انجام دیں اوراپنی حاضری کویقینی بناتے ہوئے فرائض کی بروقت بجاآوری کو اپناشعاربنائیں, انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی دفتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ محبت اور اخلاق کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں,تاکہ انہیں کوئی دقت پیش نہ آئے بصورت دیگروہ فوری طور پر متعلقہ افسران کے نوٹس میں لائیں,غیرذمہ دارانہ رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایات اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد ڈی سی آفس میں کنڑول روم سمیت جنرل برانچ,ڈائری برانچ ودیگربرانچوں کیدورہ کے دوران موقع پرموجود اہلکاران کوجاری کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدحنیف,پی ایس او جاویدنسیم, سپرنٹنڈنٹ محمدزاہد ودیگراس موقع پر موجودتھے۔

نارووال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments