لوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کوہرممکن یقینی بنایاجائے، ڈپٹی کمشنرنارووال

جمعرات 20 جنوری 2022 13:54

نارووال۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) :ڈپٹی کمشنرنارووال میڈم صبااصغر نے محکمہ صحت کے افسران کوہدایت کی ہے کہ لوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کوہرممکن یقینی بنایاجائے،ڈینگی سرویلینس اور کروناویکسی مہم کو بلاتعطل جاری رکھاجائے،افسران خدمت خلق کے جذبے کے تحت اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں،نیک نیتی سےکام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی  جبکہ کام نہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ عمرفاروق وڑائچ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق،ایم ایس ڈاکٹرلطیف افضل،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر نوید حیدر،ڈی ڈی ایچ ڈاکٹر خالد محمود، ڈی ایس وی مجاہدعلی ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں