سردی کی شدت کم کرنے کیلئے جلائی گئی لکڑی کے دھویں سے دو افراد جاں بحق

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:25

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سردی کی شدت کم کرنے کے لئے جلائی گئی لکڑی کے دھویں سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،نواحی گائوں پنڈی ماناں کے ریاض کے گھر رات کے وقت سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے لکڑی کی آگ جلائی گئی جس کے دھویں سے ریاض اور اسکی چھ سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ ماں بیٹی سمیت چار افراد بے ہوش گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں