اسسٹنٹ کمشنر نارووال کا چھاپہ، ون ڈش کی خلاف ورزی پرمیرج ہال انتظامیہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پیر 16 مئی 2022 13:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان احمد لون نے شادی کی تقریب کے دوران چھاپہ مار کر ون ڈش کی خلاف ورزی پرمیرج ہال انتظامیہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان احمد لون نے مون مارکی پر شادی کی تقریب کے دوران چھاپہ مار کر ون ڈش کی خلاف ورزی پرمیرج ہال انتظامیہ کو میرجز فنکشن ایکٹ کے تحت 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں