سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنرصبااصغرنے وفاقی وزیر کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

پیر 16 مئی 2022 21:22

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-2023 کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ،رانامنان،بلال اکبرچوہدری،سرداررمیشن سنگھ اروڑہ،سابق ضلعی چیئرمین احمداقبال،ضلعی صدرمسلم لیگ(ن)پیرسیداظہر الحسن شاہ گیلانی کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی)عمرفاروق وڑائچ،اے ڈی سی آرجویریہ مقبول،اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمدلون کے علاوہ ہیلتھ،تعلیم،ہائی ویز،بلڈنگز،ایری گیشن،پبلک ہیلتھ،کالجز ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرصبااصغرنے وفاقی وزیر کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

خصوصی اجلاس میں سپورٹس ،ہیلتھ ایجوکیشن، ایری گیشن، ہائی ویز لوکل گور ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام تر محکمہ جات کی جاری شدہ سکیموں کے ساتھ ساتھ نئی اسکیمیں ڈسکس کی گئی۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے ضلع میں جاری شدہ سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ان اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے سکیموں کو بھر وقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان پراجیکٹس کی بروقت تکمیل سے عوامی طور پر سہولیات آئیں گی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرل نارووال کی مسجد کی سکیم کو مکمل کرنے کے لئے تمام تر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی بنیادیں مکمل ہو چکی ہوئی ہیں اس کی سکیم فو ری مکمل کرنے کی بابت ایکسین بلڈنگ کو احکامات جاری کیے گئے۔نارووال شہر کی سیوریج سکیم جلد شروع کرکے کے جلد از جلدمکمل کرنے پر زور دیا اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو شہر کے تمام تر ڈرینز کو مکمل طور پر صاف کریں تاکہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے شہریوں کو بچایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نارووال کو 300بیڈز سے 500 بیڈز تک اپ گریڈ کرنے اور نارووال نرسنگ سکول کو نرسنگ کالج تک اپ گریڈ کرنے کی سکیموں کو ڈسکس کیا گیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے نارووال میڈیکل کالج کو جلد از جلد شروع کرنے کی فیزبیلٹی رپورٹ ہنگامی بنیادوں پر تیار کرکے جلد از جلد جمع کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف کالجز کے اندر بی ایس کلاسز کے آغاز کے لئے بی ایس بلاکس کی سکیمیوں کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کالج نارووال کو قلعہ احمد آباد قصبے کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج کی سکیم سبمٹ کروانے کا کہا گیا۔

محکمہ ہائی ویز کو2017-2018 کی سیاسی بنیادوں پر ان فنڈڈ کی گئی سکیموں کو ہر صورت سال 2022 کے آخر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں