ضلعی فوڈ اتھارٹی ٹیم نارووال نے کارروائی،انبالہ سویٹس کو 20 ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 19 مئی 2022 14:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی نارووال نے کارروائی کے دوران زائد المیعاد اشیا کی موجودگی پر انبالہ سویٹس کو 20ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی ایک شکایت پر فوڈ اتھارٹی نارووال ٹیم نے انبالہ سویٹس کے خلاف کارروائی کی اور تمام اشیا کا بغور جائزہ لیا جہاں 2عدد زائدالمعیاد دہی کے کپ کی موجودگی پر انبالہ سویٹس کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں