فصل خریف 2022 گرداوری میں نارووال پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر

ہفتہ 21 مئی 2022 15:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال سب اصغر کی زیر نگرانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال جویریہ مقبول کی سربراہی میں فصل خریف 2022 گرداوری میں نارووال پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تقریب تقسیم سرٹیفیکٹس سیم میں سرٹیفکیٹس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرنارووال نے نمایاں کارکردگی کے حامل افسران اور سٹاف ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کی اور تمام محکموں کے افسران اور عملے کو مبارکباد بھی پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اسں موقع پر افسران بالا اور سٹاف ممبران کو محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں