ضلع کی تینوں تحصیلوں سمیت عام مارکیٹس میں آٹا10کلوگرام کاتھیلہ 490روپے میں دستیاب ہے، ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرنارووال

ہفتہ 21 مئی 2022 20:17

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرعظمت علی نے کہاہے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات اورڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرکی زیرنگرانی کی ضلع کی تینوں تحصیلوں سمیت عام مارکیٹس میں آٹا10کلوگرام کاتھیلہ 490روپے میں دستیاب ہےاور شہریوں کو آٹا کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کاسامنانہیں جبکہ آٹاوافرمقدارمیں موجودہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایف سی نے کہاکہ گزشتہ روزفلورملزمالکان کواس امرکاپابندکیاگیاہےکہ وہ گندم کی پسائی کے بعد آٹا کی فراہمی کوعام مارکیٹس میں فوری طورپریقینی بنایاجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی دوکاندار کومقررکردہ نرخ 490روپےسے زائد فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف پرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں