کرتار پور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ،چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دس زخمی

جمعرات 9 جون 2022 22:31

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2022ء) سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور کے قریب ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے شکر گڑھ آنے والے مسافر بس کرتاپور کے قریب ڈمپر سے ٹکراگئی، دلخراش واقعے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں