نارووال، انتظامیہ تاجربرادری سے مل کرتمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 25 جون 2022 19:12

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر امتیازشاہدگوندل نے کہاہےکہ شہریوں کواشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کویقینی بنانے کے لئے انتظامیہ تاجربرادری سے مل کرتمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادپرڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کے اجلاسزکاانعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،حکومتی کاوشوں کی بدولت عوام کو مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں،اس حوالے سے تاجربرادری کی طرف سے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں،تاجربرادری شہریوں کوریلیف کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات خدمت خلق کے جذبے کے تحت سرانجام دیں ۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرروزانہ کی بنیادپرمنعقدہ ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں روزانہ کی بنیادپراشیائےضروریہ،پھلوں،سبزیوں سمیت نان اور روٹی کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اجلاس میں تاجر برادری کی طرف سے شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کوسراہاگیا۔

اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،ڈی ایف سی عظمت علی،اے ڈی ایل ڈاکٹرمحمدسعید،اے ڈی ،زراعت احسان الحق پنوں،ای اے ڈی اعلی طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مظفرارشاد کے علاوہ صدرکریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،میاں محمدشاہد،عدنان بٹ،محمدیونس ودیگرنمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پرائس ویٹ اینڈ مئیرز ذیشان نیازکی طرف سےڈپٹی کمشنر نارووال کوضلع بھرمیں اشیائے ضروریہ آٹا ،چینی ،گھی ،دالوں اور سبزیوں سمیت کھاد کی قیمتوں کے بارے روزانہ کی بنیاد پرہونے والی کاروائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں