ڈپٹی کمشنر نارووال کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ،سبزیوں او رپھلوں کی قیمتوں کا جائزہ

پیر 27 جون 2022 15:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال امتیاز شاہد گوندل نے سبزی و فروٹ منڈی نارووال کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور معیار و مقدار کا جائزہ لیا،بولیوں کے عمل کا معائنہ کیااور سبزیوں کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں