ناروال ، ضلع بھر میں پرائس چیکنگ سمیت کمرشل اداروں میں حفاظتی آلات کی چیکنگ کاسلسلہ جاری

منگل 28 جون 2022 15:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال امتیاز شاہدگوندل کی خصوصی احکامات کی روشنی میں عاصم ریاض واہلہ سول ڈیفنس آفیسر کی ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پرجاری پرائس چیکنگ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی پٹرول کی فروخت کے حوالے سے مہم کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

عاصم ریاض واہلہ نے کہاکہ پرائس کی چیکنگ کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 78 دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور پرائسز ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دکانداروں کو مجموعی طورپر 40000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی او سول ڈیفنس نے کہا کہ مزیدمحکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ضلع بھر میں پرائس چیکنگ سمیت کمرشل اداروں میں حفاظتی آلات کی چیکنگ کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں