ضلع بھرمیں روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کے ساتھ ساتھ غیرقانونی پٹرول کی فروخت کے حوالے سے مہم کامیابی سے جاری ہے ،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ

بدھ 29 جون 2022 00:03

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے کہاہےکہ ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں روزانہ کی بنیاد پر جاری پرائس چیکنگ کے ساتھ ساتھ غیرقانونی پٹرول کی فروخت کے حوالے سے مہم کامیابی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کی چیکنگ کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 78 دوکانوں کی چیکنگ کی گئی اور پرائسز ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دکانداروں کو مجموعی طورپر 40000 روپے جرمانہ کیاگیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ضلع بھر میں پرائس چیکنگ سمیت کمرشل اداروں میں حفاظتی آلات کی چیکنگ کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں