گندم کے پیداواری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاران میں انعامی چیکوں کی تقسیم

بدھ 29 جون 2022 00:03

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) محکمہ زراعت(توسیع)کے زیراہتمام حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کے پیداواری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاران میں انعامی چیک تقسیم کے حوالے سے تقریب کاانعقاد، ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل نے گندم کے نمائشی پلاٹس میں فاتح کاشتکاروں میں چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)تنویراحمدتتلہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیڈکوارٹراحسان الحق پنوں،اے ڈی محمدعلی کے علاوہ کاشتکاران اس موقع پرموجودتھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت تنویراحمدتتلہ نے ڈپٹی کمشنرکوبتایاکہ ضلع بھر سےاس سلسلہ میں 249درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 183درخواستیں درست قرارپائیں جبکہ 66درخواستیں نامکمل قراردی گئی۔انہوں نے بتایاکہ تحصیل ظفروال موضع (دلیکے) کے محمد عمران نے 48.82من فی ایکٹرپیدوارحاصل کرکے پہلی پوزیشن کی جسے 3لاکھ روپے کاانعامی چیک دیا گیا جبکہ تحصیل نارووال سکنہ وزیرپورکے راشدمحمودنے 41.51من کے حساب سے دوسری جبکہ تحصیل شکرگڑھ سلطان پورافغاناں کے قمرالزمان نے98۔

(جاری ہے)

38فئ من ایکٹرپیدوارحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جوکہ بالترتیب 2لاکھ اور 1لاکھ روپے انعامی چیک دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے کاشتکاران کے لیے ایسے انعامی مقابلوں کے انعقاد کامقصد کاشتکاروں میں زراعت کے شعبہ کوفروغ دیناہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں