ضلع نارووال میں قربانی کے جانوروں کے لئے چیک پوسٹیں قائم، ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ایک ایک مویشی منڈی قائم کر دی گئی

ہفتہ 2 جولائی 2022 15:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) ضلع نارووال میں قربانی کے جانوروں کے لئے چیک پوسٹیں قائم، ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ایک ایک مویشی منڈی قائم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدسعیدنے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرنارووال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام ضلع نارووال کے داخلی وخارجی راستوں، لاہورروڈ،قلعہ احمد آباد اور نیولاہورروڈ پر محکمہ لائیوسٹاک کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں جہاں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز وسٹاف24گھنٹے موجود ہے اور قربانی کے لئے لائے جانے جانورں کو لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے سپرے کیا جارہا ہے۔

ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کسی بھی مویشی بردار گاڑی کو ضلع نارووال میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی، جبکہ گاڑیوں پربھی سپرے کرنے کے بعد تصدیقی سٹیکر چسپاں کیا جا رہا ہے اور تمام مویشی منڈیوں میں محکمہ لائیوسٹاک کے کمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں