پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں دیگراضلاع کی طرح نارووال میں بھی ڈینگی ڈے منایاگیا

ہفتہ 2 جولائی 2022 15:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں دیگراضلاع کی طرح ضلع نارووال میں بھی ڈینگی ڈے منایاگیا۔محکمہ صحت کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکی سطح پر ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل نے ریلی کی قیادت کی،ریلی میں راہنما پی ایم ایل(ن) خواجہ ندیم بٹ کے علاوہ محکمہ صحت انڈسٹریز،ماحولیات،سول ڈیفنس،زراعت،پاپولیشن،تعلیم لائیوسٹاک،زکوۃ عشر،ریسکیو1122 ریونیو،بلڈنگز،ہائی ویزکے افسران سمیت کثیرتعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل نے ریلی کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیرہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں