نارووال،ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد

اتوار 3 جولائی 2022 17:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرنارووال امتیازشاہدگوندل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کومتعلقہ محکمہ جات کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیرحاضرافسران اور مختلف افسران کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے دوران مقررہ ہدف کی نامکمل رپورٹ کے ساتھ ساتھ عدم دل چسپی کامظاہرہ کرنے والے افسران کوڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سےتنبیہہ،ڈینگی سرویلینس میں کاغذی کارروائی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)جویریہ مقبول کے علاوہ محکمہ صحت سمیت زراعت،لائیوسٹاک،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں