نارووال،ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ہفتہ وارڈینگی سرویلینس کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

پیر 4 جولائی 2022 17:20

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) نارووال میں ڈپٹی کمشنر امتیازشاہدگوندل کی زیرصدارت ہفتہ وارڈینگی سرویلینس کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا ،فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نےاجلاس میں متعلقہ محکموں کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے متعلقہ افسران کوسختی سے ہدایات دیتے ہوئےکہاکہ مون سون کی وقفے وقفے سے جاری بارشوں کےدوران انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیمیں اپنے مقررہ ہدف کی تکمیل کو سوفیصدیقینی بنائیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گئ،افسران بذات خوداجلاس میں مکمل تیاری سے آئیں،ڈینگی سرویلینس ٹیمیں محنت اور جانفشانی سے اپناکام کریں،روزانہ ہونے والی کاروائی کوبروقت ڈیش بورڈ پر آپ لوڈکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید، ڈی ڈی ایچ او،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر برائے ڈینگی سرویلینس/ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد عدنان،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تنویراحمدتتلہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمدسعید،ڈی ڈی کالجز،ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ چیف آفیسرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نےکہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بھرپور آگاہی مہم اور موثر سرویلنس ناگزیر ہے، ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران ضلع میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں اور ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیوجہ سے ڈینگی سرویلنس کو موثر بنانا وقت کا تقاضا ہے تمام ہسپتال ڈینگی کے لئے الگ وارڈز مختص رکھیں اورڈینگی وارڈ میں آنے والےمریضوں پرخصوصی توجہ دی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں