ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیر صدارت ڈیلی رویو کمیٹی برائے پرائسزکااجلاس

بدھ 6 جولائی 2022 16:20

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کی زیر صدارت ڈیلی رویو کمیٹی برائے پرائسزکااجلاس۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،ای اے ڈی اے علی طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشاد سمیت کریانہ ایسوسی ایشن ودیگر نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال اجلاس میں نے عیدالاضحٰی کے ایام میں زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں پیاز،ٹماٹر ادرک،لہسن، ہری مرچ ودیگراشیاء کی عوام کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ دکانوں کے نام اور ایڈریس سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سمیت عوام کو آگاہی کی ہدایات کیں۔

اجلاس میں مزید آٹے ،یوریاکھاد اور دیگر اشیاء ضروریہ سمیت سبسڈائزڈ اشیاء کی طلب و رسدسمیت ضلعی حکام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران تاجربرادری اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے باہمی تعاون میں اضافے کا اظہار عزم کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اظہار عزم کرتے ہوئے قوم و ملک کی سلامتی کی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں