محکمہ صحت پنجاب کی طرف سےنارووال میں 50ویکسی نیٹرزمیں موٹرسائیکلز تقسیم کردی گئیں

بدھ 6 جولائی 2022 16:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) محکمہ صحت پنجاب کی طرف سےنارووال میں 50ویکسی نیٹرزمیں موٹرسائیکلز تقسیم کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنرنارووال امتیازشاہدگوندل نے ویکسی نیٹرزمیں موٹرسائیکل کی چابیاں تقسیم کیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدطارق،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری،ڈی ایس وی مجاہدعلی ودیگراس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ویکسی نیٹرز میں موٹرسائیکل کی فراہمی سے نہ صرف ڈور ٹو ڈور ویکسی نیشن کے پراسس میں بہتری آئے گی بلکہ موٹر سائیکل اور سرکاری طور پر ملنے والے فیول سے کارکردگی کو بھی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔لہذاتمام ویکسی نیٹرزفیلڈ میں اپنی کارکردگی کوایمانداری سے سرانجام دیں۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کوسہولیات فراہم کرناحکومت کاکام ہے جبکہ ای پی آئی کے پروگرام کوکامیاب بنانا آپکی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں