نارووال پبلک سکول کے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمن کا نام ستارہ امتیاز کے لیے نامزد

پیر 15 اگست 2022 16:42

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) نارووال پبلک سکول کے پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمن کا نام ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کر دیا گیا۔پروفیسر محفوظ الرحمن کا نام ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیے جانے پر ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد فرید نے ان کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکلر روڈ سے نارووال پبلک سکول کی طرف جانے والی شاہراہ کو پروفیسر محفوظ الرحمن کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔اس پر مسرت موقع پر وائس چانسلر پنجاب میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظفر چودھری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ظفروال ڈاکٹر ارشد وٹو، ڈی آئی او احسان الحق اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قمرالعثمان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں