نیولاہورروڈ پرنجی کالج کی کوسٹر کھائی میں جا گری، گیارہ طالبات زخمی

واقعہ اسٹیئرنگ میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا‘ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سات زخمی طالبات کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی چار طالبات کو شدید زخمی ہونے پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیاجن کی حالت تشو یشناک ہے

منگل 16 اگست 2022 15:18

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) نیو لاہور روڈ پرنجی کالج کی کوسٹر کھائی میں جا گری، گیارہ طالبات زخمی ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ نیو لاہور روڈ پر نجی کالج کی وین صبح کے وقت طالبات کو مختلف دیہات سے لے کر کالج آ رہی تھی کہ لالے والی کے قریب اسٹیئرنگ میں خرابی کی وجہ سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں نجی کالج کی 11طالبات زخمی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سات زخمی طالبات کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ چار طالبات کو شدید زخمی ہونے پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیاجن کی حالت تشو یشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں