نارووال، پولی تھین بیگز ''پلاسٹک شاپروں ' ' پر پابندی لگا دی گئی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات

منگل 16 اگست 2022 16:12

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمداشرف نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر نارووال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پولی تھین بیگز یعنی پلاسٹک شاپروں پے پابندی لگا دی گئی ہے، اس حوالے سے ضلع بھرمیں خصوصی مہم کا آغاز کردیاگیاہے لہذاتمام دکاندارحضرات کاٹن،وول یا پیپر بیگ کے استعمال کو یقینی بنائیں، بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والوں کو 5000ہزار سے 20ہزار تک جرمانہ کیاجائےگا،اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات کی طرف سے انسپکٹراحمد یار اور محمدنوید پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرناروال کی طرف سے پولی تھین بیگزکے ممنوعہ استعمال کےحوالے سے خصوصی مہم کا اغاز کردیاگیاہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں