نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ تین اینٹی ٹینک مائنز برآمد

اینٹی ٹینک مائنز بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر پاکستان پہنچیں

منگل 16 اگست 2022 22:18

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ تین اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئی ہیں جنہیںبم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نالہ ڈیک میں ظفروال کے مقام سپوال سے بھارتی ساختہ تین اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئی ہیں۔تینوں اینٹی ٹینک مائنز کا وزن 54 پونڈز ہے جو بھارت سے سیلابی پانی کے ذریعے بہہ کر آئیں ۔اہل علاقہ نے پانی میں غیر معمولی چیزیں دیکھ کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تینوں اینٹی ٹینک مائنز کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں