حقوق کے تحفظ کیلئے شیر گڑھ بھٹہ یونین بنائی گئی ہے ‘شاہد عزیز

لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام انتظامی ادارے یونین کیساتھ عملی تعاون کریں گے‘ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر

منگل 7 فروری 2017 13:48

شیر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) حقوق کے تحفظ کیلئے شیر گڑھ بھٹہ یونین بنائی گئی ہے شاہد عزیز تفصیلات کیمطابق شیر گڑھ بھٹہ یونین کا قیام عمل میں آگیا العزیز برکس اینڈ کمپنی 24/1AL پر علاقہ بھر کے بھٹہ مالکان کا اہم اکٹھ ہوا جسمیں اتفاق رائے سے رائے محمد طفیل کو سرپرست اعلیٰ ،چوہدری طالب حسین کو صدر ،سماجی کارکن شاہد عزیز المعروف بلو خان کو جنرل سیکرٹری ،محمد عرفان فریدی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،حاجی محمد اعجاز ڈوگر کوفنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا باقی عہدیداران کو چناؤ آئندہ اجلاس میں کیاجائیگا پروقار تقریب سے خطاب میں رائے محمد طفیل ،شاہد عزیز عرف بلو خان نے خطاب میں کہا کہ شیر گڑھ بھٹہ یونین کا مقصد انتظامیہ اور بھٹہ مالکان کے مابین پل کا مثبت کردار اداکرنے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ قانونی ،انتظامی ،اخلاقی ،تقاضے بھی پورے ہوسکیں اور بھٹہ مالکان کے حقوق کا عملی دفاع بھی کیا جاسکے چائیلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کی جائیگی تقریب کے مہمان محمد اسحاق سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر،محمد نعیم وٹو انسپکٹر لیبر نے خطاب میں کہا کہ شیر گڑھ بھٹہ یونین کا قیام انتہائی خوش آئند ہے انشاء اللہ لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام انتظامی ادارے یونین کیساتھ عملی تعاون کریں گے کیونکہ انتظامیہ اور بھٹہ یونین کا چولی دامن کا ساتھ ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شیر گڑھ بھٹہ یونین کا وفد بہت جلد انعام الحق چوہدریDSP رینالہ سرکل اور رضوان علی بھٹیSHO شیر گڑھ سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کریگا آخر میںملک و قوم کی سلامتی کیلئے بھی اجتماعی دعا کی گئی ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں