نارووال،نامعلو افراد نے فائرنگ کر کے ماں کو دوبیٹوں سمیت قتل کر دیا

مقتولین میں 35سالہ فوزیہ بی بی، دس سالہ فیضان اورچھ سالہ علی رضا شامل ہیں،علاقے میں خوف و ہراس

اتوار 14 اکتوبر 2018 12:50

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) نامعلو افراد نے فائرنگ کر کے ماں کو دوبیٹوں سمیت قتل کر دیا ، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تحصیل ظفروال کے نواحی گائوں موگا میں نامعلوم افراد نے رات گئے گھر میں سوئے ہوئے ماں اور اسکے دو بیٹوں کو سر میں فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا۔ مقتولین میں 35سالہ فوزیہ بی بی، دس سالہ فیضان اورچھ سالہ علی رضا شامل ہیں۔ فوزیہ بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ رات کوگھر میں اکیلی تھی۔ قتل کی المناک واردات کا علم صبح کے وقت ہوا اورپورے گائوں میں کہرام مچ گیا اورعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں