گرلز پرائمری سکول گوٹھ محمد شریف ہجوانی نصیر آباد میں اے ایل پی سینٹر کا افتتاح

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:08

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) یونیسف کے زیر اہتمام گرلز پرائمری سکول گوٹھ محمد شریف ہجوانی نصیر آباد میں اے ایل پی سینٹر کا افتتاح ہجوانی قومی اتحاد نصیر آباد کے چیئرمین زاکر علی ہجوانی نے کر دیا۔اس موقع صفیر ہجوانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زاکر حسین ہجوانی نے بچوں اور بچیوں میں کتابیں بھی تقسیم کیں۔خطاب کرتے ہوئے زاکر حسین ہجوانی نے کہا کہ اس سینٹر میں آٹھ سال سے لیکر چودہ سال تک کے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے یونیسیف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآبا د کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں