ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2021ء داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

ہفتہ 23 جنوری 2021 18:59

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2021ء داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے جاری اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2021ء کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ نئی تاریخوں کے مطابق ریگولر طلباء و طالبات نارمل فیس کے ساتھ15فروری2021ء تک جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات22فروری تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ لیٹ داخلہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم4مارچ2021تک، دوگنا داخلہ فیس کے ساتھ25مارچ2021اسی طرح تین گنا امتحانی داخلہ فیس کے ساتھ 12 مارچ2021 ء تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں