الیکشن 2018کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف قبائل نے بلوچستان عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی 11نصیرآباد i اورحلقہ پی بی تمبو12تمبو نصیرآباد ii اور این اے 260کے نامزدامیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا

پیر 25 جون 2018 14:18

الیکشن 2018کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی
ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) الیکشن 2018کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی، لہڑی اور پندرانی برادری کے قبائلی عمائدین غلام سرور لہڑی شیرزمان لہڑی محمد انور لہڑی وڈیرہ دلیل خان پندرانی وڈیرہ سمیع اللہ پندرانی اور لعل محمد سرپرہ نے اپنی اپنی برادری اور سینکڑوں افراد کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 11 نصیرآباد ون کے امیدوار میر سکندرخان عمرانی حلقہ پی بی 12 تمبو نصیرآباد ll کے نامزد امیدوار حاجی محمد خان لہڑی اور قومی اسمبلی کے نشست این اے 260 کے امیدوار نوابزادہ خالدخان مگسی کی ایک پروقار تقریب میں مکمل حمایت کااعلان کردیا ،اس موقع پرحاجی فریدالحق لہڑی، حاجی نثاراحمد لہڑی درمحمد لہڑی شمس الحق لہڑی وڈیرہ غلام نبی لہڑی حاجی انعام الحق لہڑی شوکت علی برڑو میر عبدالغفار پندرانی میر راناخان مغیری غلام رسول سولنگی اعجازاحمد ڈومکی میر سردارخان شروڈیرہ امداد سولنگی سمیت دیگر قبائلی عمائدین اور معتبرین و معززین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں