شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ڈیرہ مراد جمالی میں بھی مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 9 نومبر 2018 18:45

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ڈیرہ مراد جمالی میں بھی مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے اپنے آفیس میں بھی خصوصی طور پر شاعر مشرق کی یوم پیدائش کے حوالے سے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل مسیز خان زادی بلوچ، (آر۔

ٹی۔ایس۔

(جاری ہے)

ایم) کی کوآرڈینیٹر مسیز منہزہ، لرننگ کوآرڈینیٹر مسیز مختیار بی بی، ہیڈ مسڑیس گرلز مڈل سکول مسیز رشیدہ ایوب اور سکول کی ننی مننی طالبات نے شرکت کرکے بدست ڈپٹی کمشنر کے سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں بچیوں نے ملی نغمہ پیش کیا جن کا ڈپٹی کمشنر بھی ساتھ دیتے رہے تقریب سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا جو خواب دیکھا جس نے اپنی شاعری کو تصوراتی تخلیقی سوچ بچار میں رکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرکے قوم کو آپس میں یکجا ہونے کا پیغام دیا ڈپٹی کمشنر نے ننی مننی بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے سکول کے بچپن کی یادوں کو بھی تازہ کیا اور بتایا کہ اج بھی وہ قلم دوات سیاہی سے چپٹے کپڑوں کی خوشبوں یاد ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اب بھی جب کسی سکول کا دورہ کرتا ہوں اور طلبا و طالبات سے مل کر ذہنی سکون اور ایک منفرد خوشی سی محسوس ہوتی ہے تقریب کے اختتام پر سکول کی بچیوں کے اعزاز میں ایک پروقار ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں