فواد چوہدری حکومتی ناکامیاں چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی کرکے اپنا قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں ،میر محمد صادق عمرانی

پیپلز پارٹی کی قیادت حکومتی بے بنیا د پروپیگنڈے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی،سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان

منگل 15 جنوری 2019 22:51

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی کرکے اپنا قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت حکومتی بے بنیا د پروپیگنڈے سے کھبی بھی مرعوب نہیں ہوگی سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا یہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے محب وطن سیاسی قائدین کے خلاف من گھڑت الزامات عائد کررہے ہیں این این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری لوٹے ازم کی پیداوار ہیں ان کا کوئی سیاسی وژن نہیں وہ وقتی اور حاد ثے سیاسی یتیم ہیں اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے آئے روز فضول قسم کی باتیں کرکے وہ قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ترین حکومت ہے چھ ماہ کا عرصہ گذر چکا حکومت نے عوام کوکسی قسم کا کوئی ریلف نہیں دیا پورے ملک میں مہنگائی بیروزگاری عروج پر ہے ملک کے اندر بجلی گیس کا بد ترین بحران ہے صنعتیں بند ہوچکی ہیں ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے عوام پر روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں بیرونی سرمایہ کاری رک چکی ہے روپے کی قدر تیزی سے گررہی ہے نیازی سے حکومت سنھبالی نہیں جاسکتی انھوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی زہر افشانی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے پیپلز پارٹی صبروتحمل کی پالیسی پر گامزن ہے جسکو پارٹی کمزوری ہر گز تصور نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گرانے کی ضرورت نہیں جس حکومت میں فواد چوہدری جیسے لوٹے اور یتیم سیاسی لوگ ہوں وہ حکومت چند ماہ میں خود زمین بوس ہوجائیگی ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں