ریلوے پٹڑی پر دھماکہ، 2 افرد ہلاک 8 زخمی

کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں دھماکے سے پٹڑی سے اتر گئیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 مارچ 2019 11:22

ریلوے پٹڑی پر دھماکہ، 2 افرد ہلاک 8 زخمی
نصیرآباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2019ء) ربی میں ریولے ٹریک پر دھماکے کی وجہ سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین کوئٹہ جا رہی تھی جب ربی کے علاقے میں ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جعفر ایکسپرس کوئٹہ جا رہی تھی جب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئی۔ اس واقع میں 2افرد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے ہیں۔

ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ، جلد ہی ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ اس سے پہلے بھی ٹرین حادثات میں کئی جانیں جا چکی ہیں گزشتہ سال بھی ایک ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے 15 افرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ریلوے کی حالت کافی مخدوش ہے۔ تحریک انصاف حکومت میں شیخ رشید احمد کو ریلوے کا وزیر بنایا گیا اور محکمہ میں بہتری آرہی ہے لیکن ابھی بھی بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ حالیہ واقع کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔ لیکن ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹریک پو موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں