صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ کی کوئٹہ ڈبل روڈ بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:08

صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ کی کوئٹہ ڈبل روڈ بم دھماکے کی شدید مذمت
نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر سلیم خان کھوسہ کی جانب سے کوئٹہ کے ڈبل روڈ بم دھماکے کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے قوم اور فورسز کے حوصلے کمزور نہیں ہونگے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکہ بزدلانہ فعل ہے دہشتگرد معصوم لوگوں پر حملے کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بوڈ آف ریونیو میر سلیم خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضلع صحبت پور سے تعلق رکھنے والے آر آر جی پولیس کے اہلکار خلیل احمد کھوسہ نے اپنی جان کا نظرانہ دیکر کئی زندگیوں کو بچایا ہے میں شہید خیل احمد کھوسہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اللہ پاک کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ پاک شہید خلیل احمد کھوسہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور دھماکے کے زخمیوں کو صحت کاملہ اور جلد تندرستی عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں