ً مولانا فضل الرحمن کی کال پر ڈیرہ مرادجمالی میں رہبرکمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

جمعہ 22 نومبر 2019 21:03

ً مولانا فضل الرحمن کی کال پر ڈیرہ مرادجمالی میں رہبرکمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
ؔنصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) رہبر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پرملک بھرکی طرح ڈیرہ مرادجمالی میں بھی رہبرکمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ڈی سی چوک سے رہبر کمیٹی نصیرآباد کے چیئرمین الحاج میرنظام الدین لہڑی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں پیپلز پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،مسلم لیگ ن ،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء پاکستان کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری میر نظام الدین لہڑی، ضلعی امیر مولانا شبیر احمد جمالی، پیپلزپارٹی کے رہنما میر بلال خان عمرانی، جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحکیم انقلابی ،نیشنل پارٹی کے صدرجاگن خان مغیری، مسلم لیگ ن کے صدر خان جان بنگلزئی، حاجی محمد بخش بنگلزئی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ موجوہ حکومت نے معیشت کا پیہ جام کرکے رکھ دیا ہے اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں موجودہ حکومت صرف اور صرف گالیاں دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتے ان باتوں سے حکومتیں نہیں چلتی عام انتخابات وقت کی ضرورت ہے جس طرح حکومت کا رویہ چل رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت دسمبر یا جنوری میں ختم ہوجائے گا ملک کو تباہی وبربادی سے دو چار کر دیا اب سلیکٹڈ وزیراعظم کے دن گنے جاچکے ہیں جمعیت علماء اسلام نے آزادی مارچ میں بہت کچھ حاصل کیا اور موجودہ حکومت کی جڑیں کٹ گئے ہیںاب دن گنتے جائو موجودہ حکومت کے پاس خود ترقی کیلئے کچھ نہیں ہے سابقہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کاسہارا لیکران کاافتتاح کررہے ہیںاحتساب کے نام پر جو ڈرامہ رچا یاجارہا ہے اب عوام کو سب کچھ کا پتہ چل گیا کہ اپنے بہن کو ریلیف دیا گیاجبکہ دوسروں کو احتساب کے نام پر گرفتار کر کے ان کی تذلیل کی جارہی ہے اب آواز پاختہ ہوکر عدلیہ پر بھی وار کیا ہے مگر جس طرح چیف جسٹس نے جواب دیا ہے یہ حقیقی معنوں میں ملک کی ترجمانی کے مترادف ہے دسمبر یا جنوری کے آخر میں موجودہ حکومت کاخاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کی ہدایت پر آج نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک موجودہ حکومت کا خاتمہ نہیں کیاجاتا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور ہم سب ملکر موجودہ حکومت کے خاتمے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گا انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے روزانہ سماعت کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا اور اچھا فیصلہ ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں