نصیر آباد میں زیر تعمیر پل کے نیجے نصب بارودی مواد سے دھماکہ

ایک مزدور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل‘قانون نافذکرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 1 مارچ 2020 14:44

نصیر آباد میں زیر تعمیر پل کے نیجے نصب بارودی مواد سے دھماکہ
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ۔2020ء) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں زیر تعمیر پل کے نیجے نصب کیے گئے بارودی مواد سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا.ابتدائی طور پر موصول شدہ اطلاعات کے مطابق واقعہ نوتال کے علاقے پتافی موڑ کے قریب پیش آیا جس کے دوران حق نواز نامی شخص زخمی ہوا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مزدور زیر تعمیر پل پر کام کررہا تھا کہ نصب بارودی مواد پر پیر رکھنے سے دھماکہ ہوگیا خیال رہے کہ بلوچستان میں حادثاتی طور پر ہونے والے دھماکے کا یہ پہلا واقعہ نہیں گزشتہ ماہ کوئٹہ میں گیس لیکج کی باعث دھماکہ جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے.دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی اس سے قبل کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کے باعث ماہ جنوری میں 13 دھماکے ہوئے جس میں 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے.

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں