چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے ملزم کو میڈیا کے سامنے کر دیا گیا

ملزم لعل محمد جنسی ادویات کا استعمال کرتا ہے،موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔ ڈی پی او کی پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 اکتوبر 2020 15:23

چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے ملزم کو میڈیا کے سامنے کر دیا گیا
چارسدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔12 اکتوبر ۔2020ء) چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے ملزم کو میڈیا کے سامنے کر دیا گیا ہے۔ملزم نے زینب کو پہلے اغوا کیا، پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی، ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا ہے۔

جس نے بچی کو اٹھایا اور کھتیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ملز م نے معصوم بچی کو گھاس کاٹنے والے آلے سے قتل کیا۔ڈی پی او کے مطابق ملزم کے گھر میں صرف بوڑھی ماں ہے اور وہ کوئی کام بھی نہیں کرتا جب کہ ملزم لعل محمد جنسی ادویات کا استعمال کرتا ہے۔اس کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی کامران بنگش نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بچی کے قتل کا کیس بلائنڈ کیس تھا تاہم کے پی پولیس نے ایک ہفتے کے اندر اندر اسے حل کردیا. انہوں نے کہاکہ اس کیس کی نگرانی وزیر اعلیٰ خود کر رہے تھے، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد مجرم کو پکڑ لیں گے اور اپنا وعدہ پورا کیا ہے‘انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر شدید رنج و غم ہے تاہم پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے. عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری استغاثہ کی ٹیم بھی کام کر رہی ہے اور دیگر تکنیکی تفصیلات و شواہد بھی اکٹھے کیے جاچکے ہیں‘کامران بنگش نے بتایا کہ چارسدہ میں اس طرح کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے اور ان تمام کیسز کے تمام 15 ملزمان اس وقت سلاخوں کے پیچھے ہیں جس سے یہ پیغام جاتا ہے بچوں سے زیادتی میں ملوث کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا. اس موقع پر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے کہا کہ اس واقعے پر حکومت کے جذبات بھی وہی ہیں جو عوام کے ہیں انہوں نے کہا کہ بطور حکومت یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے اور مجرمان کو پکڑ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں.

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں